ناصر نذیر چٹھہ کی جانب سے مرکز صحت سہارن چٹھہ کیلئے ایمبو لینس کا عطیہ
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معروف سماجی شخصیت ناصر نذیر چٹھہ کی جانب سے بیگم حامد ناصر چٹھہ کے ایصال ثواب کیلئے بنیادی مرکز صحت سہارن چٹھہ کو جدید ایمبولینس عطیہ کی گئی۔۔۔
جس کی چابی چاچا جی صدیق چٹھہ نے انچارج کے حوالے کی۔ ایمبولینس عطیہ کرنے کا مقصد اس یونین کونسل اور دیگر مضافاتی دیہات کے لوگوں کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری ریلیف مہیا کرتے ہوئے ہسپتال تک پہنچانا ہے ۔ناصر نذیر چٹھہ نے اس موقع پر کہا کہ بیگم حامد ناصر چٹھہ ہماری والدہ کی طرح ہیں جن کے ایصال ثواب کیلئے ایمبولینس عطیہ کی گئی ہے ۔