وزیرآباد:ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں جشن آزادی کیک کا ٹا گیا
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دفتر میں جشن آزادی کے سلسلہ میں تقریب منعقد کی گئی ، آپریشن منیجر عامر بشیر فیلڈ انچارج سردار عمران حبیب آپریشنل منیجر عدیل سیف چٹھہ سینئر ایچ آر ستھرا پنجاب حسنین علی و دیگر نے سٹاف کے۔۔۔
ہمراہ کیک کاٹا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آپریشن منیجر عامر بشیر اور عدیل سیف چٹھہ نے کہا کہ ورکرز ہمارا فخر ہیں جو دن رات محنت کر کے شہر کی صفائی کرتے ہیں آزادی کی خوشیوں میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آپریشنل آفیسر عدیل سیف چٹھہ نے کہا کہ ہمیں آزادی کی قدر کرتے ہوئے اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں بارے نئی نسل کو بتانا چاہیے ۔