پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب
گجرات (نامہ نگار )پاکستان ویلفیئر یونین ناروے کے زیر اہتمام جشن آزادی کی پروقار تقریب ہوئی جس میں مہمان خصوصی لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس شہرام سرور تھے۔۔۔
جبکہ تقریب کی صدارت صدر میر فضل حسین نے کی۔ تقریب میں قومی ترانہ بجایا گیا اور 1947 کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا گیا جبکہ ناروے کی پارلیمنٹ کے سابق ممبر کشمیر کمیٹی لارش ہیش، محمد زاہد ڈپٹی منسٹر ناروے ، چودھری خالد محمود، میر فضل حسین، محمد فیصل جہلم، ویلفیئر اتاشی محمد فراز اور دیگر نے خطاب کیا۔ تقریب میں سعادت نواز اجنالہ ، چودھری افتخار احمد ، زاہد اسلم مہمد چک بھی شریک تھے ۔