ڈیزل سستا ، ٹرانسپورٹ کرایوں میں 4فیصد تک کمی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعد گوجرانوالہ سے مختلف شہروں کو جانیوالی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں ساڑھے تین فیصد سے 4فیصد تک کمی۔۔۔
نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ حکومت کی جانب سے ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے فی لٹر کمی کے بعد وزیراعلٰی مریم نوازشریف کے احکامات اور ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر سیکرٹری آر ٹی اے غلام مصطفی انصاری نے ٹرانسپورٹرز سے ملاقات کی اور واضح کیا کہ ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی گئی ہے اور ثمرات عام آدمی تک پہنچائے جائینگے ۔ ڈپٹی کمشنر نے واضح کیا کہ انتظامیہ کے افسر فیلڈ میں جا کر کرایوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور کسی قسم کی غفلت یا لاپروا ئی برداشت نہیں کی جائے گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی شکایات کے ازالے کیلئے ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو شہر اور گردونواح کے مختلف روٹس پر اچانک چیکنگ کریں گی۔