چناب ٹول پلازہ پر لاکھوں کے نان ٹیکس پیڈ سگریٹ برآمد
گجرات (نامہ نگار )ایف بی آر کی چناب ٹول پلازہ پر بڑی کارروائی، نان ٹیکس پیڈ سگریٹ کے 140 کاٹن برآمد کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو احمد شجاع خاں کی ہدایت پر۔۔۔
اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر گجرات رب نواز بھٹی کی سربراہی میں ٹیم نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر چناب ٹول پلازہ پر ناکہ لگا کر کارروائی کرتے ہوئے مقامی طور پر مورون نامی لوکل برانڈ کے 140سگریٹ کے کارٹن برآمد کر لئے جن کی مالیت 14لاکھ کے قریب ہے ، برآمد سگریٹس پر ٹوٹل واجب الادا فیڈرل ایکسائز ٹیکس کی کم از کم مجموعی رقم 94 لاکھ 33 ہزار روپے بنتی ہے ، یہ سگریٹ انٹرنیشنل ٹوبیکو کمپنی لمیٹڈ تیار کرتی ہے تحقیقات کرنے پر پتا چلا کہ ان سگریٹس پر فیڈرل ایکسائز ٹیکس پیڈ کی کوئی مہر موجود نہیں تھی جو 1990 کے سیلز ٹیکس ایکٹ سیکشن 40کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔