گھریلو جھگڑوں سے تنگ2خواتین نے زہر کھا لیا ، ہسپتال منتقل
لدھیوالہ وڑائچ،عالم چوک (نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )گھریلو جھگڑوں سے تنگ2خواتین نے زہر کھا لیا ،طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
اعوان چوک کے علاقے نوشہرہ روڈ کے رہائشی ارشد کی اہلیہ 40 سالہ منزہ بی بی نے گھریلو جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہو کر زہر کھا لیا ۔برکت کالونی کے رہائشی عبدالمجید کی اہلیہ5بچوں کی ماں روبینہ بی بی نے گھر میں آئے روز جھگڑوں سے تنگ آ کر ٹوائلٹ صاف کرنیوالا کیمیکل پی لیا، دو نوں خواتین کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔