غیر قانونی ذخیرہ 49 ہزار 600 تھیلے گندم برآمد،گودام سیل

 غیر قانونی ذخیرہ 49 ہزار  600 تھیلے گندم برآمد،گودام سیل

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر ذخیرہ اندوزوں کے خلاف اسسٹنٹ کمشنرز پیرا فورس اور محکمہ خوراک کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر قانونی ذخیرہ 49 ہزار 600 تھیلے گندم برآمد کرکے فلور ملز ، متعدد دکانوں اورگوداموں کو سیل اور جرمانہ کردیا گیا۔

 اسسٹنٹ کمشنرز (سٹی) اقرا مبین(صدر) فیصل مجید نے ایس ڈی ای اوز پیرامحسن ڈھلوں،(صدر)خوشبئہ حسین اور محکمہ خوراک کے ہمراہ قلعہ دیدار سنگھ، ایمن آباد اور دیگر علاقوں میں کارروائیوں کے دوران کئی گوداموں کو سیل کر دیا۔جبکہ ضبط شدہ 49 ہزار 600 گندم کے بیگز تحویل میں لے لئے ۔ گوداموں میں گندم بغیر اجازت ذخیرہ کی گئی تھی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں