چودھری شافع کا ضلع گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ
گجرات (نامہ نگار،سٹی رپورٹر ) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چودھری شافع حسین نے ضلع گجرات کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی اور سیلابی صورتحال کے ساتھ ساتھ جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔
کے ہمراہ تھے ۔صوبائی وزیر نے متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کیں اور کشمیر سے آنے والے سیلابی ریلے سے ٹوٹنے والے ڈی سی بند کا معائنہ کیا۔ انہوں نے تعمیراتی کام کا بھی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بند کی مرمت جلد مکمل کی جائے ۔جلال پور جٹاں کے سیلاب زدہ علاقے سوکلاں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شافع حسین نے کہا کہ پنجاب حکومت متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے اور کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کی مدد قومی و دینی فریضہ ہے اور آخری متاثرہ فرد کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ سیلابی پانی کے نکاس کے بعد نقصانات کا سروے کیا جائے گا اور اس کے بعد پنجاب حکومت بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کرے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کو گجرات کے حوالے سے اصل حقائق سے آگاہ کر دیا گیا ہے ۔ ٹوٹنے والے بند کی بحالی تیزی سے جاری ہے جبکہ شہر سے پانی کے نکاس کے لئے دیگر علاقوں سے مشینری منگوائی گئی ہے ۔