ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں 985 افراد محفوظ مقام پرمنتقل

 ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں  985 افراد محفوظ مقام پرمنتقل

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) حالیہ سیلاب کے پیشِ نظر ریسکیو 1122 گوجرانوالہ کی امدادی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں۔ گزشتہ روز دریائے چناب سے ملحقہ گاؤں ہری پور سے 42 افراد کو امدادی سہولیات فراہم کی گئیں۔

ترجمان ریسکیو کے مطابق اب تک دریائے چناب وزیرآباد کے نشیبی اور ملحقہ علاقوں سے 985 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا جبکہ 266 افراد کو موقع پر امدادی سہولیات دی گئیں۔ سیلابی علاقوں میں ریسکیو 1122 کے تربیت یافتہ عملے کے ہمراہ 15 کشتیاں مسلسل مصروفِ عمل ہیں۔کارروائی کے دوران 4 زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ 1885 مال مویشیوں کو بھی محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر میاں رفعت ضیاء نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو 1122 پر کال کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں