سیلاب پر سیاست نہ کی جائے :چودھری علی ابرار جوڑا

 سیلاب پر سیاست نہ کی  جائے :چودھری علی ابرار جوڑا

گجرات(نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ گجرات سٹی کے صدر چودھری علی ابرار جوڑا نے کہا ہے کہ خدارا سیلاب پر سیاست نہ کی جائے، یہ ایک قدرتی آفت ہے جس میں سیاستدانوں کا کوئی قصور نہیں۔

انہوں نے کہا کہ چند عناصر دشنام طرازی کرتے ہوئے یہ پروپیگنڈا کر رہے ہیں کہ شہر کو جان بوجھ کر ڈبونے کی سازش کی گئی، جس پر افسوس ہی کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے انکشاف کیا کہ صوفی ہوٹل کے قریب نالے کو بعض شرپسند عناصر نے ذاتی مفادات کے لیے کپڑوں کی بوریاں اور پڑیاں رکھ کر بند کیا، جس سے محلہ شاہ حسین اور قمر سیالوی روڈ سمیت درجنوں علاقے زیر آب آ گئے اور شہریوں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ ہم اپنے قائد صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین کے حکم پر عوامی مسائل کے حل اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور کسی بھی اوچھے ہتھکنڈے سے گھبرانے والے نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں