حیدر شاہ چور گینگ گرفتار ،2لاکھ روپے موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ کوتوالی پولیس نے حیدر شاہ چور گینگ کے 2 ارکان کو گرفتار کرکے 2لاکھ روپے ،6موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد کر لی۔۔۔
ایس ایچ او تھانہ کوتوالی انسپکٹر طاہر ضیا نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے حیدر شاہ اور اسامہ کوگرفتار کر لیا ۔دوران تفتیش ملزموں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے شہر کی مختلف شاہراہوں پر چھین جھپٹ کے ذریعے متعدد شہریوں سے موبائل فون اور رقم چھینی، موٹر سائیکل چوری کی اور شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کی تھیں۔