سیالکوٹ :سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم

سیالکوٹ :سیلاب سے جاں بحق  افراد کے لواحقین میں چیک تقسیم

سمبڑیال ، سیالکوٹ (سٹی رپورٹر ،نمائندہ دنیا ) رکن صوبائی اسمبلی حنا ارشد جاوید وڑائچ نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب کے باعث جاں بحق ہونے والے 14 افراد کے ورثا کو دس، دس لاکھ روپے فی کس کے معاوضہ کے چیکس تحصیل کمپلیکس سمبڑیال میں ان کے حوالے کئے۔۔۔

 اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال غلام فاطمہ بندیال بھی ہمراہ تھیں۔ حنا ارشد وڑائچ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کے دکھ بانٹنے کے لیے ہر لمحہ ان کے ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے ورثا کیلئے یہ معاوضہ ان کے غم کا مداوا تو نہیں لیکن ہمدردی اور احساس کا مضبوط پیغام ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں