سیالکوٹ:گلیوں میں کوڑے کے ڈھیر ، سیوریج کا پانی جمع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفیسر ز و عملہ شہریوں کیلئے عذاب بن گیا۔ گلی محلوں میں جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر لگ گئے ۔ مچھر ،مکھیوں کی بہتات، بدبو اور۔۔۔
تعفن کی وجہ سے علاقہ مکینوں ملیریا، ہیضہ، ہیپاٹائپس ودیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے ۔ سیالکوٹ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفیسر ز و عملہ کی غفلت ولاپروا ئی اور ہٹ دھری کی وجہ سے نالیوں کی صفائی ستھرائی نہ ہونے کی وجہ سے متعدد علاقوں میں سیوریج کا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے رہنے لگا۔ متعدد بار شکایات کے باوجود کسی بھی حلقہ کے ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈپٹی کمشنر نے ابھی تک نوٹس نہیں لیا اور نہ ہی یونین کونسلز کا دورہ کیا ہے ،شہریوں نے وزیر بلدیات سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔