ایم ڈی واسا کا کوہلووالہ اور کوروٹانہ میں سیوریج لائن بچھانے کا جائزہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا گوجرانوالہ اکرام اللہ نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔
انہوں نے کوہلووالہ اور کوروٹانہ میں نئی سیوریج لائن بچھانے کے کام کا جائزہ لیا جبکہ ونیہ والا میں مجوزہ نئے ڈسپوزل سٹیشن کی سائٹ کا بھی معائنہ کیا۔دورے کے دوران ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر خرم نبیل بٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انجینئرنگ محمد اسلم، جہانزیب ارشاد چٹھہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر انجینئرنگ شکیل احمد، سب انجینئرز محمد بلال، کامران سمیت دیگر افسر بھی موجود تھے۔