پسرور میں ایم سی پارک کی ری ویمپنگ کا آغاز

پسرور میں ایم سی پارک  کی ری ویمپنگ کا آغاز

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تحصیل پسرور میں ایم سی پارک کی ری ویمپنگ کا آغاز کر دیا گیا جبکہ گرین بیلٹس میں بھی نئے پودے لگائے جا رہے ۔

پارک کی ری ویمپنگ کے تحت پارک میں شیڈز کی مرمت، پینٹ، نئے کوڑے دان، بینچز کی تنصیب اور صفائی کی جا رہی ہے ۔ اسسٹنٹ کمشنر پسرور سدرہ ستار نے پارک میں ری ویمپنگ کے کام کا معائنہ کیا اور ضروری ہدایات جاری کیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں