ون ڈش کی خلاف ورزی،3 مارکیز کو 30 لاکھ جرمانہ

ون ڈش کی خلاف ورزی،3 مارکیز کو 30 لاکھ جرمانہ

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر کا وزیرآباد جی ٹی روڈ پر شادی ہالز اور مارکیز میں ون ڈش قانون پر عملدرآمد کاجائزہ لیا۔ تین بڑی مارکیز ون ڈش کی خلاف ورزی کی مرتکب قرار پائیں ،تینوں کو مجموعی طور پر 30 لاکھ روپے جرمانہ کیا ۔

اوجلہ کلاں کے قریب جی ٹی روڈ پر واقع ایڈن مارکی اور ایگزیکٹو مارکی سمیت تین مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر 10 دس لاکھ جرمانہ کر دیا گیا ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیرآباد نوید احمد نے اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد جواد پیرزادہ اور ان کی ٹیم کے ہمراہ تینوں مارکیز کا اچانک وزٹ کیا تو تینوں مارکیز ون ڈش کی خلاف ورزی کرتی پائی گئیں ۔  نواحی علاقہ کیلاسکے میں الحمد مارکی کو ون ڈش کی خلاف ورزی پر اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد کی انسپکشن ٹیم نے سر بمہر کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں