عالم چوک:تلخ کلامی پر دکان ملازم کو شیشے کی بو تلیں مار کر زخمی کر دیا

عالم چوک:تلخ کلامی پر دکان ملازم  کو شیشے کی بو تلیں مار کر زخمی کر دیا

عالم چوک (نمائندہ خصوصی )کوٹ اسحاق میں سویٹس شاپ پر کام کرنیوالے ملازم کو تلخ کلامی پر موٹر سائیکل سواروں نے شیشے کی بوتلوں سے تشدد کر کے زخمی کر دیا ،ملزم فرار ہو گئے ۔

 بتایا گیا ہے کہ تھانہ اروپ کے علاقے کوٹ اسحاق میں واقع سویٹس شاپ پر خریداری کیلئے آنیوالے 3 موٹر سائیکل سواروں کی د کان میں کام کرنیوالے ملازم فیصل سے تلخ کلامی ہو گئی تو ا انہوں نے دکان میں پڑی شیشے کی بوتل توڑ کر محمد فیصل کے سر اور جسم پر مار کر شدید زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،پولیس نے زخمی کو طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں