گھمن والا میں نوجوان کا قتل، 3 نامزد اور 3نا معلوم افراد کیخلاف مقدمہ
تتلے عالی(نامہ نگار )گھمن والا میں نوجوان کا قتل، تین نامزد اور تین نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ۔
گھمن والا کے ذیشان علی کو 20دسمبر کو شہزاد عرف بھولا،محمد وسیم،بلال ظہور اورتین نامعلوم گھر سے بلا کر ساتھ لے گئے ۔کامونکے روڈ گھمن والا مچھلی فارم کے قریب برسیم کی فصل میں لے جاکردو ملزموں نے ہاتھ پاؤں پکڑے اور دیگر نے تیز دھار آلہ سے ذیشان کی گردن کاٹ دی۔پولیس نے مقتول کے چچا محمدرفاقت کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا۔