فرینڈز آف پولیس پروگرام کے تحت طلبہ کا خدمت مرکز اور تھانے کا دورہ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ڈی پی او فیصل شہزاد کی ہدایت پر پنجاب پولیس \"فرینڈز آف پولیس\" پروگرام کے تحت گورنمنٹ ٹیکنیکل کالج سیالکوٹ کے طلبا کا پولیس خدمت مرکز، پولیس تحفظ مرکز، میثاق سینٹر، پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول، سیف سٹی اور پولیس سٹیشن کینٹ کا دورہ کیا۔
ڈی پی او نے کہا ہے کہ فرینڈز آف پولیس پروگرام عوام اور پولیس کے درمیان اعتماد سازی کا ایک اہم قدم ہے ۔ اس پروگرام کا مقصد پولیس کے مثبت امیج کو اجاگر کرنا اور عوام میں شعور بیدار کرنا ہے ۔ یہ پروگرام پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو کم کرنے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے میں مدد کرتا ہے ۔