تعلیمی اداروں میں سکیو رٹی کیلئے پینک بٹن فعال کرنے کا حکم

تعلیمی اداروں میں سکیو رٹی کیلئے پینک بٹن فعال کرنے کا حکم

گوجرنوالہ (نیوز رپورٹر)حکومتِ پنجاب سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے گوجرنوالہ سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں سکیورٹی اقدامات کے تحت پینک/الارم بٹن فعال کرنے کے احکامات جاری کر د ئیے ۔

 اس حوالے سے جاری مراسلے کے مطابق یہ اقدام تعلیمی اداروں میں ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کیا گیا ہے ۔ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے جاری مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ 10 دسمبر 2025 کو محکمہ داخلہ پنجاب کے ساتھ ہونے والے اجلاس میں تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جس میں پینک بٹن کو ایس او پیز کا لازمی جزو قرار دیا گیا۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے چیف ایگزیکٹو افسر وں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔محکمہ تعلیم کے مطابق تمام تعلیمی اداروں کے سربراہان کو پبلک سیفٹی ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے اور پولیس ہیلپ لائن سے منسلک رہنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری مدد حاصل کی جا سکے ۔ اس ایپ کے ذریعے پولیس کے ساتھ لائیو ویڈیو سٹریمنگ کی سہولت بھی میسر ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں