گوجرانوالہ ڈویژن کے 7ہزار سے زائد ملازمین کو تنخواہ ، پنشن کی ادائیگی شروع
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کرسمس کی آمد سے قبل گوجرانوالہ ڈویژن کے 7ہزار سے زائد مسیحی میونسپل ملازمین ’سینٹری ورکروں ’پنشنروں کو پنشنز اور تنخواہوں کی ادائیگی شرو ع کر دی گئی ۔
تمام حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمین کو ان کے تہوار کرسمس کی خوشیوں میں شامل کرنے کیلئے متعلقہ اداروں کو فنڈز کے اجرا کاحکم دیا گیا،میونسپل کارپوریشنز،ضلع کونسلز،محکمہ واسا،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سمیت دیگر اداروں میں تعینات ہزاروں ملازمین کوکرسمس سے قبل تنخواہوں اور دیگر واجبات کی ادائیگی کاپلان بنایا گیا جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کے پنشنز کے کیسز بھی منظور کرنے کی ہدایت کی گئی ،متعلقہ اداروں نے فنڈز کی کمی کے سبب دیگرفنڈز سے ادائیگیوں کیلئے کام تیزکردیا ۔