عمر فاروق ڈارنے امیدوار سیکرٹری بار مقدس چیمہ کی حمایت کر دی

 عمر فاروق ڈارنے امیدوار سیکرٹری  بار مقدس چیمہ کی حمایت کر دی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)رکن پنجاب اسمبلی عمر فاروق ڈارنے امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقدس شبیر چیمہ کی حمایت کا اعلان کر دیا ، عمر فاروق ڈار کی طرف سے مقدس شبیر چیمہ کو دعوت دیکراپنے آفس بلایا گیاجہاں کثیر تعداد میں وکلا بھی موجود تھے ۔

اس موقع پر عمر فاروق ڈار نے اپنے ساتھیوں اور وکلاء کی طرف سے مقدس شبیر چیمہ کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کر ائی۔ ان کا کہنا تھا کہ مقدس شبیر چیمہ نے ہمیشہ کالے کوٹ کی حرمت اور وکلا برادری کے وقار کا خیال رکھا ہے ، ان کی کامیابی نہ صرف وکلا کمیونٹی کیلئے فائدہ مند ہو گی بلکہ وہ بنچ اور بار کے درمیان بہتر ہم آہنگی قائم کرنے کا ذریعہ بھی بنیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں