وزیرآباد:گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار و یمن میں ڈے کیئر سنٹر کا قیام
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )گورنمنٹ گریجوایٹ کالج فار و یمن جی ٹی روڈ میں و یمن ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ کے تحت ڈے کئیر سنٹر کا افتتاح ایم پیاے وقار احمد چیمہ نے کردیا۔
اس موقع پر پرنسپل عائشہ عشرت، سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس،سٹی ایجوکیشن کے جنرل سیکرٹری پرو فیسر حافظ منیر احمد ، محمد لطیف ودیگر بھی ہمراہ تھے ۔وقار چیمہ نے کہاکہ پوسٹ گریجوایٹ گرلز کالج میں ڈے کئیر سنٹر کا قیام احسن اقدام ہے ، خواتین کی تعلیم اور عملی زندگی میں شمولیت کو آسان بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ۔