پرویزالٰہی سے اوورسیز پاکستانیوں کے وفد کی ملاقات
گجرات ،ٹانڈہ (سٹی رپورٹر )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اور بی بی ثمیرہ الٰہی سے ظہور الٰہی ہاؤس لاہور میں سابق مشیر وزیر اعلیٰ برائے اوورسیز تنویر اصغر بھنگرانوالہ نے وفد کیساتھ خصوصی ملاقات کی ،
وفد میں چودھری فیض احمد، ملک طارق عزیز، چودھری مختار احمد، سید علی نقی اورسید علی حسن شامل تھے ، پرویز الٰہی کی جانب سے تنویر اصغر بھنگرانوالہ کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا ، ملاقات کے دوران پرویز الٰہی او ر بی بی ثمیرہ الٰہی نے تنویر اصغر بھنگرانوالہ سے اوورسیز کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا اور اپنی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلاتے ہوئے سمند ر پار پاکستانیوں کے حال احوال دریافت کئے ، چودھری پرویز الٰہی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارا فخر ہیں جب بھی پاکستان کومسائل درپیش آئے اوورسیز پاکستانیوں نے دل کھول کر مدد کی اور ہمارے بازو بنے اوورسیز پاکستانیوں کا پاکستان کی معیشت میں اہم کردار ہے جس کو ہم قدر کی نگا ہ سے دیکھتے ہیں ۔ تنویر اصغر بھنگرانوالہ نے کہا کہ گجرات کو ڈویژن کا درجہ ملنا، ریسکیو 1122کا قیام، یونیورسٹی آف گجرات، پٹرولنگ پولیس سمیت درجنوں ایسے منصوبے ہیں جن کا کریڈٹ پرویز الٰہی کو جا تا ہے ۔