خشک سالی کے با عث سموگ، فوگ اور گردوغبار میں اضافہ

خشک سالی کے با عث سموگ، فوگ اور گردوغبار میں اضافہ

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)شہر اورگردونواح میں خشک سالی ،بارش نہ ہونے سے سموگ، فوگ اور گردوغبار میں اضافہ ہوگیا ۔

صبح اور شام کے وقت گردوغبار نے بادلوں و اندھیروں کی شکل اختیار کر لی جبکہ شدید دھند ، فیکٹریوں کا زہریلا دھواں خطرناک بیماریاں پھیلانے لگا ،سانس لینا بھی دشوار ہو گیا ۔ اتوار کے روز بھی شہر میں ماحولیاتی آلودگی ،ٹریفک دھویں اورمٹی اڑنے سے شہری سانس ،ناک،گلہ ،زکام ،کان جیسے امراض سے متاثر ہوئے چند دنوں میں ڈی ایچ کیو ہسپتال سمیت دیگر سرکاری ہسپتالوں میں سینکڑوں شہری نزلہ ،زکام ،بخار ،سردرد ،کمر درد کے امراض کا شکار ہوکر طبی امداد لینے پہنچے تاہم ہیلتھ اتھارٹی،محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ نے سموگ،دھند سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم پر عملدرآمد کی ہدایت کردی ۔ محکمہ صحت نے ماحولیاتی آلودگی اور موسمی تبدیلی کے باعث پھیلنے والے سموگ وائرس سے بچاؤ کیلئے گوجرانوالہ میں آگاہی مہم چلانے کا فیصلہ کرلیا،سموگ وائرس سے بچے اور بوڑھے زیادہ متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ طبی ماہرین نے موٹر سائیکل چلانے والے شہریوں کو ماسک اورعینک کے استعمال کی تلقین کی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں