جلالپور جٹاں:مخالفین کی فائرنگ سے نوجوان شدید زخمی
جلالپور جٹاں (نامہ نگار )نواحی گاؤں بہل پور کے نوجوان کو گولیاں ماردی گئیں ،معلوم ہوا ہے کہ جلالپور جٹاں کے نواحی گاؤں بہل پور کے امیر حمزہ کو پرانی رنجش کی بنا پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شدید زخمی کر دیا ۔
پولیس تھانہ صدر جلالپورجٹاں نے مضروب کے والد محمد رفیع کی مدعیت میں 13نامزد ملزموں عبدالرحمن ،عرفان ، ملنگی وغیرہ اور 4نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر تفتیش شروع کردی۔