سیالکوٹ:وکیل کے چیمبر سے کلرک کی لاش برآ مد
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا ،ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ سول لائن کی حدود میں واقع ضلع کچہری کی مسجد کے بالمقابل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ممبر عرفات بھلی کے چیمبر سے ا ن کے کلرک عامر شیخ کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
بتایا گیا ہے کہ کلرک 26 دسمبر کو مذکورہ بار ممبر کے چیمبر میں رات کے وقت سو گیا تھا اور جب 27 دسمبر کو بار ممبر نے چیمبر کھو لنے لگا تو اندر سے کنڈی لگی ہوئی تھی ، ریسکیو 1122 والوں کو بلایا گیا تو انہوں نے دروازہ کھولا تو چیمبر کے اندر عامر شیخ مردہ حالت میں پایا گیا۔مزید بتایا گیا کہ مذکورہ کلرک کے جسم پر کوئی گرم کپڑا یا چادر موجود نہ تھی اور سردی سے انتقال کر گیا۔