ڈپٹی کمشنر کا ڈنگہ میں تر قیاتی منصوبوں کا دورہ ، پیشرفت کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر کا ڈنگہ میں تر قیاتی  منصوبوں کا دورہ ، پیشرفت کا جائزہ

گجرات (نامہ نگار، سٹی رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نورالعین نے ڈنگہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور پیش رفت کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی چودھری اعجاز رنیاں بھی موجود تھے ۔دورے کے دوران اربن یونٹ کے ریزیڈنٹ انجینئر عمر نے منصوبوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ کام کی رفتار مزید تیز کی جائے تاکہ عوامی سہولت کے یہ منصوبے بروقت مکمل ہو سکیں۔ انتظامیہ کے مطابق دونوں ترقیاتی سکیمیں مئی میں مکمل کر لی جائیں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں