ایران کی دفاعی صلاحیت ختم کردی، آج مزید بڑے حملے کرینگے: امریکی وزیر جنگ

امریکا کے وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ ایران کی دفاعی صلاحیت کوختم کردیا ہے، آج بھی ایران کےخلاف بڑے حملےکریں گے۔

ایران جنگ پر امریکی وزیر جنگ اور امریکی جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ایران کی جنگ ماضی کی جنگوں سے مختلف ہے، آپریشن کا مقصد فیصلہ کُن کارروائی کرنا ہے۔

پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ ایران جنگ میں ہلاک امریکی فوجیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ایران کی بیلسٹک میزائل بنانے کی صلاحیت کو ممکنہ طور پر بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایران میں 7 ہزار فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا ہے، ایران کی 11 آبدوزوں کو تباہ کر دیا گیا ہے۔ ایران کے ریڈار اور دفاعی سسٹم کو تباہ کردیا ہے۔ ایرانی نیوی کے 120 جہازوں کو تباہ کر چکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ایرانی پاسداران انقلاب کے اعلیٰ عہدیداروں کو ختم کر دیا گیا ہے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں