شوال المکرم کا چاند دیکھنے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں عید الفطر کل ہو گی یا پرسوں؟ شوال المکرم 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت لال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے۔

اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک میں جاری ہے، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل رویت ہلال کمیٹی کے ارکان شریک ہیں، کمیٹی اراکین کی جانب سے کوہسار بلاک کی نویں منزل پر چاند دیکھنے کا عمل جاری ہے۔

لاہور میں بھی زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس شروع ہو گیا، شوال کے چاند کی تلاش جدید آلات کے ذریعے جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں