بھارت، بنگلادیش سمیت مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر 21 مارچ کوہوگی

نئی دہلی/ ڈھاکا: (دنیا نیوز) بھارت، بنگلادیش، ملائیشیا سمیت مشرقی ممالک میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رویت ہلال کمیٹی دہلی نے اعلان کیا ہےکہ بھارت میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا، بھارت میں عید الفطر 21 مارچ کو منائی جائے گی۔

بنگلادیشی رویت ہلال کمیٹی کا کہنا ہے کہ بنگلادیش میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا اور وہاں بھی عیدالفطر 21 مارچ ہفتہ کو ہوگی۔

اس کے علاوہ انڈونیشیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عید 21 مارچ بروز ہفتہ کو ہوگی۔

دوسری جانب پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری ہے، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کررہےہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں