ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے: پیوٹن

ماسکو، بیجنگ: (ویب ڈیسک) روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔

روسی صدر نے ڈاکٹر علی اردشیر لاریجانی کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اخلاقیات اوربین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند ڈالے گئے۔

آیت اللہ مجتبیٰ خامنہ ای کے نام پیغام میں روسی صدر پیوٹن نے کہا کہ علی لاریجانی سچا دوست تھا، روس کے ساتھ تعلقات میں کردارکو یاد رکھا جائے گا۔

چین کی ڈاکٹر علی لاریجانی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی قومی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا قتل ناقابل قبول ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے مطابق چین جنگ میں ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے، چینی خصوصی ایلچی ژائی جن مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں