سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ کا کفایت شعاری مہم کا اعلان

کراچی: (دنیا نیوز) سندھ اسمبلی سیکرٹریٹ نے کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا۔

سخت کفایت شعاری اقدامات 11 مارچ 2026 سے نافذ العمل ہوں گے، سپیکر سندھ اسمبلی سید اویس قادر شاہ 2 ماہ کیلئے تنخواہ و مراعات سے دستبردار ہو گئے۔

ارکان سندھ اسمبلی کی تنخواہوں اور مراعات میں 25 فیصد کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے، گریڈ 20 سے زائد افسران کی 2 دن کی تنخواہ کٹوتی ہو گی۔

سندھ اسمبلی دفاتر جمعہ، ہفتہ اور اتوار بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، 50 فیصد عملہ ورک فرام ہوم، ملازمین کو ایک گھنٹے کے نوٹس پر حاضری کی ہدایت کی گئی ہے۔

توانائی بچت کیلئے 70 فیصد کمی کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، غیر ضروری برقی آلات کے استعمال پر پابندی عائد کر دی گئی، اسمبلی اجلاس غروبِ آفتاب سے قبل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایندھن کی فراہمی میں 50 فیصد کمی، 60 فیصد سرکاری گاڑیاں بند کر دی گئیں، کار پولنگ کے فروغ کا فیصلہ، اخراجات کم کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جون 2026 تک نئی گاڑیوں، سامان کی خریداری اور غیر ملکی دوروں پر پابندی ہو گی، اقدامات معاشی حالات کے پیش نظر، وسائل کے مؤثر استعمال کیلئے کیے گئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں