امریکا کی اپنے شہریوں کو فوری سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت

ریاض: (دنیا نیوز) امریکی سفارتخانے نے امریکیوں کو سعودی عرب چھوڑنے کی ہدایت کر دی۔

اس حوالے سے امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب میں موجود امریکی کمرشل فلائٹس کے ذریعے ملک چھوڑ دیں۔

سفارتخانے نے کہا کہ سعودی فضائی حدود میں میزائل اور ڈرون خطرات بڑھ رہے ہیں۔ ریاض، جدہ اور دمام کے ایئر پورٹس فعال ہیں۔

امریکی سفارتخانے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کی وارننگ سسٹم کی ہدایات پر عمل کریں۔  

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں