ایران کیخلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں، بلومبرگ

نیویارک: (دنیا نیوز) امریکی خبری ادارے بلوم برگ نے انکشاف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جنگ میں اب تک امریکا کے 16 جنگی طیارے تباہ ہو چکے ہیں۔

بلوم برگ کے مطابق ایران کے خلاف جنگ میں تباہ ہونے والے طیاروں میں 10 ریپر سٹرائیک ڈرون طیارے بھی شامل ہیں جبکہ 6 امریکی جنگی جہازوں کو شدید نقصان پہنچا جو تباہ ہونے والے 16 امریکی جہازوں کے علاوہ ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ ان میں سے 3 امریکی جنگی طیارے کویت کی فضاؤں میں تباہ ہوئے جن کے بارے میں دعویٰ کیا گیا کہ وہ فرینڈلی فائر کا نشانہ بنے ہیں، ایک کے سی 135 ٹینکر طیارہ ری فیولنگ آپریشن کے دوران تباہ ہو گیا اور اس کے عملے کے تمام 6 ارکان بھی ہلاک ہو گئے۔

ان کے علاوہ مزید 5، کے سی 135 ری فیولنگ طیارے سعودی عرب کے ایک ہوائی اڈّے پر ایرانی میزائل کا نشانہ بنے جن سے انہیں کافی نقصان پہنچا، ایران نے امریکا کے بغیر عملے کے ریپر ڈرون طیاروں میں سے اب تک 9 ڈرون طیارے تباہ کیے ہیں، ان میں سے ایک کو اردن میں بیلسٹک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں