ایران تباہ ہونے کے قریب، آبنائے ہرمز کا دفاع سب کیلئے کر رہے ہیں: ٹرمپ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران تباہ ہونے کے قریب ہے، ہم آبنائے ہرمز کا دفاع سب کے لئے کر رہے ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران کی قیادت کو ختم کر دیا ہے، ایرانی حکام دوبارہ نئی قیادت کی تلاش میں ہیں، ایرانی جوابی کارروائیوں کی توقع تھی مگر معاملہ جلد ختم ہو جائے گا۔


امریکی صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم کہیں بھی فوج تعینات نہیں کر رہے، ایران کے حوالے سے جاپان کی حمایت پر بات کروں گا، میرا ماننا ہے کہ جاپان اپنا کردار ادا کر رہا ہے، جاپان کے ساتھ فوجی سازوسامان پر بات کریں گے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ نیتن یاہو کو کہا ہے گیس تنصیبات پر حملہ نہ کریں، ایران جنگ کے لئے مزید فنڈز کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران میں ہر سطح پر انحرافات دیکھ رہے ہیں، ایران میں بڑی تعداد میں فوجی منحرف ہو رہے ہیں، فیڈ چیئرمین پاول کو شرح سود کم کرنی چاہئے۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں کسی سے کچھ درکار نہیں، مگر یہ مناسب ہے،ہم جزیرہ خارگ کو تباہ کر سکتے ہیں، آبنائے ہرمز کو محفوظ بنانے کے لئےاقدامات کر رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں