پاسداران انقلاب کا امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے امریکی ایف 35 لڑاکا طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔
اپنے بیان میں ایرانی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا ہے کہ اس نے امریکی طیارے کو نشانہ بنا کر نقصان پہنچایا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے غیر ملکی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ یہ طیارہ ایران کے اوپر جنگی مشن پر پرواز کر رہا تھا جب اسے ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔۔
— Behnam.Amiri (@mafzalamiri25) March 19, 2026
سینٹ کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے بتایا کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا ہے اور پائلٹ کی حالت مستحکم ہے۔
واضح رہے کہ دنیا میں پہلی بار کسی ملک کی جانب سے ایف 35 جنگی طیارے کو نشانہ بنایا گیا۔