کمشنر گوجرانوالہ متنازع رستم پاکستان دنگل منسوخ کر دیا

کمشنر گوجرانوالہ متنازع رستم پاکستان دنگل منسوخ کر دیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )پہلوانوں کے شہر گوجرانوالہ میں منعقد ہونے والے متنازع رستم پاکستان دنگل 2026 کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے منسوخ کر دیا۔

آصف پہلوان موچی شیر پاکستان بہاولپوری سے ہونے والی مبینہ ناانصافی کی وجہ سے پاکستان کے نامور پہلوانوں ناصر بھولو پہلوان لون رستم ایشیا پسر بھولو پہلوان رستم زماں، دبیر رفیع لون عرف بیری پہلوان رستم خلیج ، محمد افضل لون عرف گوگا پہلوان چیمپئن پنجاب اور دیگر نامور پہلوانوں نے کمشنر گوجرانوالہ سے ملاقات میں مطالبہ کیا تھا کہ دنگل میں اگر آصف موچی پہلوان شیر پاکستان کو رستم پاکستان کی ٹائٹل کشتی میں لڑنے کا موقع نہیں دیا جاتا تو پورے پاکستان میں اس دنگل کو متنازع تصور کیا جائے گا کیونکہ جن دو پہلوانوں گلو بٹ پہلوان اور عدنان ٹائرانوالہ کو رستم پاکستان کیلئے نامزد کیا گیا ہے آصف پہلوان سیمی فائنل میں عدنان کو گرا چکا تھا اور اب فائنل مقابلہ کیلئے گلو پہلوان کے ساتھ کشتی لڑنے کا اصل حقدار آصف موچی پہلوان ہے جسے ریسلنگ فیڈریشن نے نظرانداز کردیا۔ پاکستان بھرکے پہلوانوں کا کہنا ہے کہ کمشنر گوجرانوالہ کا متنازع دنگل کو منسوخ کرنا احسن اقدام ہے جس سے پہلوانی کا کھیل بے توقیری سے بچ گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں