گیپکو ڈویژن کامونکے ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

گیپکو ڈویژن کامونکے ،غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ

فیکٹری مالکان کو پیداوار میں کمی کا سامنا ، مزدور طبقہ بھی شدید مشکلات کا شکار

کامونکے (نامہ نگار )گیپکو ڈویژن کامونکے میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ، صارفین اور مزدور وں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا ۔ گیپکو کامونکے ڈویژن میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں اضافہ ہو گیا ہے تین سے چار گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ جس سے شہری اور دیہاڑی دار مزدور شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ فیکٹریاں اور کارخانے بھی بندش یا پیداواری کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ملازم پیشہ افراد بجلی کی غیر موجودگی کے باعث اپنے روزمرہ کے کاموں میں رکاوٹ محسوس کر رہے ہیں۔ دیہاڑی دار مزدور اپنی آمدنی کے سلسلے میں پریشان ہیں کیونکہ پیداواری وقت کم ہو جانے سے روزانہ کی کمائی متاثر ہو رہی ہے ۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے فیکٹریوں کی پیداوار متاثر ہو رہی ہے جس سے معیشت اور روزگار دونوں پر منفی اثر پڑ رہا ہے ۔عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ گوجرانوالہ ڈویژن کے علاقے میں لوڈ شیڈنگ کے شیڈول کو شفاف اور واضح بنایا جائے تاکہ لوگ اپنے روزمرہ کے کام اور کاروبار کی منصوبہ بندی کر سکیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں