چمڑا منڈی: 4400کلو چربی سے تیار آ ئل برآ مد،گاڑی ضبط
آئل میں لازم میٹانل ڈائی نامی کیمیکل اور دیگر اہم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)فوڈ سیفٹی ٹیم نے چمڑا منڈی میں کارروائی کرتے ہوئے 50 کنستر اور 20 ممنوعہ نیلے ڈرموں میں موجود 4ہزار 400کلو فیٹ رینڈرنگ آئل اور گاڑی ضبط کرکے مقدمہ درج کر ادیا ۔ بتایا گیا ہے کہ چربی سے بنے آئل کی بھری گاڑی نمبر GAI-103 سپلائی کیلئے تیار تھی، چربی سے بنے آئل میں لازم میٹانل ڈائی نامی کیمیکل اور دیگر اہم ریکارڈ عدم موجود پایا گیا، مکروہ کاروبارمیں ملوث ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر ادیا گیا، ویجیلنس ونگ نے ریکی کے بعد ٹیموں کے ہمراہ گاڑی پکڑکر پولیس کے حوالے کردی۔