کوٹ ادو:جنگلی سور کے غیر قانونی شکار پر مقدمہ درج

کوٹ ادو:جنگلی سور کے  غیر قانونی شکار پر مقدمہ درج

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار) محکمہ جنگلی حیات کی ٹیم نے جنگلی سور کے غیر قانونی شکار کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 12ملزمان اور 2 یا 3نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا۔

تھانہ محمودکوٹ میں سینئروائلڈلائف رینجر ہارون رشید کی مدعیت میں درج ایف آئی آر کے مطابق وائلڈ لائف رینجرز نے اطلاعات پر ٹھٹھہ گرمانی نزد عتیق مرغی فارم کارروائی کی۔ملزمان سور کو کتوں کے ذریعے شکار کر رہے تھے ، جو جنگلی حیات ایکٹ 1974 اور ترمیمی ایکٹ 2025کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے ۔ گرفتار ملزمان میں نادر حسین، حاکم، عارف، صفدر، شاہزیب، رفیق، مہر وسیم، محمد حسین عرف ناچہ، منیر، قمر عرف قمری، دلبر اور دیگر شامل ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں