حافظ آبا د:محکمانہ ترقی کیلئے خواتین اساتذہ کی سنیارٹی فہرستیں آ ویزاں
حافظ آبا د(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری زنانہ صوفیہ جبیں کا کہنا ہے کہ حافظ آباد ضلع کی خواتین ای ایس ٹی اساتذہ کی محکمانہ پرموشن کے لیے سنیارٹی لسٹیں تیار کر کے ضلعی دفتر میں آویزاں کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے کسی ٹیچرز کو کوئی اعتراض ہے تو مکمل کوائف کے ساتھ انکے دفتر آکر سنیارٹی درست کرواسکتی ہیں، بعدازاں کسی قسم کا کوئی اعتراض یا شکایت وصول نہیں کی جائیگی۔