وزیر آباد :ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شفیق طارق نے عہدے کا چارج سنبھال لیا
وزیر آباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز شفیق طارق نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔
اس موقع پر صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار احمد بٹ، سینئر صحافی ضمیر کاظمی اور میاں شہباز احمد نے انہیں مبارکباد دی ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری نے کہا کہ گوجرانوالہ اور وزیرآباد کے کاروباری افراد، سوسائٹیز اور مختلف ایسوسی ایشنز کو رجسٹریشن سے متعلق تمام سہولیات کی فراہمی ترجیح ہوگی۔