منی ٹرک لینٹر ڈالنے والی مشین سے ٹکراگیا،7افرادزخمی
سمبڑیال(سٹی رپورٹر)مالٹوں سے بھرا منی لوڈر ٹرک لینٹر ڈالنے والی مشین سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں 7افراد زخمی ، ریسکیو 1122کے عملہ نے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔
سمبڑیال سیالکوٹ روڈ موٹر وے انٹر چینج کے قریب مالٹوں سے بھرامنی لوڈر ٹرک لینٹر ڈالنے والی مشین سے ٹکراگیا جس کے نتیجہ میں سات افراد 34سالہ اﷲ بخش ولد کریم بخش سکنہ ڈی جی خاں، 26سالہ یاسین ولد محمدعاشق سکنہ بھریانوالہ ، 24سالہ ناظم حسین ولد طالب حسین سکنہ بہالپور، 26سالہ محمد جمیل ولد محمد ظفر سکنہ وہاڑی ، 26سالہ فیض احمد ولد محمد نوا ب سکنہ خوشاب ،28سالہ محمد عمران ولد عبدالرحیم سکنہ بہاول پور اور30سالہ علی ولد افتخاراحمد سکنہ بہاولپور شدید زخمی ہوگئے ۔