پرندوں کی واپسی شروع‘کھیتوں کھلیانوں‘ندی نالوں کی رونقیں ماند
تتلے عالی(نامہ نگار) پرندوں کی واپسی شروع ،کھیتوں کھلیانوں،ندی نالوں کی رونقیں ماند پڑنے لگیں۔
تفصیلات کے مطابق چائنہ ،روسی ریاستوں میں سخت سردی وبرف باری کی وجہ سے آبی وجنگلی پرندے ہزاروں میل سفر کرکے اکتوبر میں پاکستان کے پہاڑی علاقہ جات،دریاؤں،ندی نالوں، کھیتوں کھلیانوں میں ڈیرے جمانا شروع کر دیتے ہیں جس سے مذکورہ علاقوں کی رونقیں بحال ہوجاتی ہیں ، موسم تبدیل ہوتے ہی ان پردیسی پرندوں کی واپسی شروع ہو گئی ہے جس سے پاکستان کے پہاڑی علاقوں،ندی نالوں،کھیتوں کھلیانوں کی رونقیں ماند پڑنا شروع ہو گئی ہیں۔