دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد
کامونکے (تحصیل رپورٹر) پولیس نے دو افراد سے ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا۔
گزشتہ روز سٹی اور صدر پولیس نے دوران تفتیش بلال پارک کے شاہد عمران اور حبیب پورہ کے مبشر سے بغیر لائسنس تیس تیس بور پستول برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے ہیں۔