خاتون کیساتھ چھیڑ خانی کرنیوالا ملزم حوالات میں بند

 خاتون کیساتھ چھیڑ خانی  کرنیوالا ملزم حوالات میں بند

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)خاتون کیساتھ چھیڑ خانی کرنیوالا ملزم گرفتار ،حوالات میں بند کردیاگیا۔

رمضان ٹاؤن ڈسکہ کے عدنا ن نے ریسکیو ون فائیو پر کال کی کہ اس کی بیوی اپنے بیٹے کو سکول سے لیکر واپس آرہی تھی جب وہ رمضان ٹاؤن ڈسکہ میں پہنچی تو ملزم بلال نے اس کی بیوی کیساتھ چھیڑ خانی کرناشروع کردی اور اس کو ہراساں بھی کیا ۔ پولیس نے چھاپہ مار کر ملزم بلال کو گرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں