ڈسٹرکٹ بار کی ایران کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

ڈسٹرکٹ بار کی ایران کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی

امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کیلئے اتحاد و یکجہتی ناگزیر:مقررین

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )ڈسٹرکٹ بار کے زیرِ اہتمام ایران کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے پُرامن ریلی نکالی گئی جس میں وکلا نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تفصیلات کے مطابق ریلی کی قیادت صدر بار رانا فرحان علی خاں اور سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا نے کی۔ریلی کا آغاز سیشن کورٹ گوجرانوالہ سے ہوا اور شرکا مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئے دستگیر چوک پہنچے جہاں اختتامی اجتماع منعقد کیا گیا ۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر بار رانا فرحان علی خاں ، سیکرٹری بار حق نواز ہنجرا نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے برادر اسلامی ملک ایران کے ساتھ کھڑی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں اس کی حمایت جاری رکھے گی۔ امتِ مسلمہ کو درپیش چیلنجز کے مقابلے کیلئے اتحاد و یکجہتی ناگزیر ہے اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عالمی برادری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں