خامنہ ای کی جدوجہد مشعل راہ بنی رہے گی : سعید بھلی
ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت بڑا سانحہ،خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی :شہباز شمس
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا ،ڈسرکٹ رپورٹر) ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صد ر سعید احمد بھلی، سیکرٹری شہباز شمس نے کہا ہے کہ ایرانی سپریم لیڈر کی شہادت بہت بڑا سانحہ ہے اور اسے عالم اسلام کیخلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔ ایرانی سپریم لیڈر نے ظلم کے سامنے ڈٹ کر حق کا پرچم بلند رکھا ایران کے سپریم لیڈر آیت اﷲ علی رضا خامنہ ای طویل عرصے سے اسلامی جمہوریہ ایران کی قیادت کررہے ہیں اور انہیں خطے کی اہم ترین شخصیات میں شمار کیا جاتا ہے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی جدوجہد مشعل راہ بنی رہے گی، اس سانحہ پر پورا عالم اسلام غمزدہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بار لان میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اﷲ علی رضا خامنہ ای کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سینئر نائب صدر اظہر عباس بھٹی، جوائنٹ سیکرٹری ملک دانش علی اعوان، ممبر پنجاب بار کونسل حسن سرفراز بھلی ،سابق صدور شوکت علی ، خالد حسین قریشی، مقصود احمد بھٹی ،شاہد محمود میر کے علاوہ وکلا نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ غائبانہ نماز جنازہ حافظ محمد رضوان نے پڑھائی۔