ڈپٹی کمشنر کا تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کامونکے کا دورہ ،وارڈز کا معائنہ
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال کامونکے کا دورہ کیا۔ انہوں نے ڈاکٹرز اور طبی عملے کی حاضری چیک کی اور شعبہ حادثات، پرچی کاؤنٹر، فارمیسی، او پی ڈی، سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر نے زیرِ علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے اور سہولیات کی دستیابی کے بارے میں دریافت کیا۔ ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کامونکے نے ہسپتال میں دستیاب سہولیات پر بریفنگ دی۔ اور صفائی ستھرائی کے انتظامات اور حکومتی پالیسی کے مطابق ادویات کی مفت فراہمی سے بھی آگاہ کیا۔